ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے بڈھ میںبس پر فائرنگ کے نتیجے میں 3افراد جاںبحق اور 5 زخمی ہوگئے ہیں.
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ بڈھ میں لنک روڈ پر پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نےپی کے 112 سے کامیاب امیدوار کو مبارک باد دینے والوں کے بس پر فائرنگ کی .
فائرنگ سے 3 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 5 افراد شدید زخمی ہوئے جنھیںڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال ڈیرہ اسماعیل خان منتقل کردیا گیا ہے.
ڈی ایس پی حافظ مُحمد عدنان نے میڈیا کو بتایا کہ مقتولین پی کے 112 سے کامیاب امیدوار احمد کنڈی کی مبارکباد کے لیے جارہے تھے کہ اس دوران ان پر فائرنگ کی گئی۔
محمد عدنان کے مطابق فائرنگ کا واقعہ دو گروپوں میں دیرینہ دشمنی کی وجہ پر پیش آیا ہے۔واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہے.