جنوبی وزیرستان لوئر میں پولیس کی گاڑی پر ایک اور بم حملے میں‌دو اہلکار زخمی ہوگئے

جنوبی وزیرستان لوئر کی تحصیل وانا کےرستم بازار میں پولیس کی گاڑی پر ایک اور بم دھماکے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے.

پولیس کے مطابق رستم بازار وانا میں‌حافظ میڈیکل کمپلیکس کے قریب اس وقت دھماکہ ہوا جب تھانہ سٹی کے ایس ایچ او کی گاڑی کی وہاں گزر رہی تھی.

دھماکے کے نتیجےمیں ایس ایچ او بچ گئے تاہم دو اہلکار زخمی ہوگئے جس کو فوری طور پر ہسپتال متنقل کردیا گیا ہے. زخمیوں اہلکاروں کی شناخت نصیر آواس خیل اور سمیر خوجل خیل کے نام سے ہوئی ہے.

حکام کے مطابق دھماکہ خیز مواد کو زمین کےاندر نصب کیا گیا تھا.

پولیس نے واقعے کے بعد علاقے کو گھیر ے میں‌لیکر سرچ اپریشن شروع کردی.

واضح‌رہے کہ گذشتہ روز بھی وانا کے رستم بازار میں نامعلوم افراد نے پولیس کی گاڑی کو دھماکہ خیز مواد سے نشانہ بنایا تھا.دھماکے میں‌چار شہری زخمی ہوگئے تھے.