مستونگ میں نیشنل پارٹی کے الیکشن آفس پر دستی بم حملے میں دو افراد زخمی

مستونگ میں نیشنل پارٹی کے الیکشن آفس پر نامعلوم افراد کے دستی بم حملے میں دو افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

پولیس کےمطابق آج نامعلوم افراد نے نیشنل پارٹی کے الیکشن کیمپ آفس پر دستی بم پھینکا اور فرار ہوگئے۔

دستی بم کے دھماکے میں غلام محی الدین اور عبدالعزیز نامی دو افراد زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال مستونگ منتقل کیا گیا۔

پولیس نے مذید بتایا کہ زخمی عبدالعزیز کی حالت تشویشناک ہونے پر انھیں کوئٹہ ریفر کردیا گیا ہے۔

واقعے کے بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کوملزمان کی تلاش شروع کردی۔

نیشنل پارٹی کے سینئر رہنما او ر سابق ناظم میرسکندر خان ملازئی نے واقعے کے بعد پریس کانفرنس میں الیکشن کیمپ آفس پر حملے کی وجہ ناقص سیکیورٹی انتظامات اور انتظامیہ کا جانبدارانہ رویہ ٹہرایا ۔