شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی میں دو مختلف مقامات سے 5 غیر مقامی افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
پولیس کےمطابق میرعلی کے گاؤں ہرمز سے چارافراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جن کو رات کے وقت نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا ہے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق چاروں غیر مقامی ہیں تاہم لاشوں کے پاس کوئی دستاویز موجود نا ہونے کی وجہ سے ان کی شناخت میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔
مقامی زرائع کے مطابق ہرمز اڈا پرایک سبزی سے بھری پک اپ اور ایک مزدہ کنٹینر گاڑی کھڑی ہے جو بظاہرمقتولوں کی ہے۔
پولیس کے مطا بق میرعلی بازار میں عامر بیکری کے قریب ایک اور لاش بھی برآمد ہوئی ہے جنھیں گولیاں مارکر قتل کیا گیا ہے ۔
مقتول کا نام عارف خان ہے جو ضلع کرک کا رہائشی ہے۔
پولیس نے لاشوں کو ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا ہے اور واقعات کی تفتیش شروع کی ہے۔