تورخم بارڈر پر کسٹم اپریزمنٹ اہلکار کا کمسن مزدور پر تشدد

ضلع خیبر کےپاک افغان سرحد تورخم پرکسٹم اپریزمنٹ اہلکار نے کمسن مزدور پر تشدد کرکےانھیں لہولہان کردیا۔

ذرائع نے بتایا کہ رات کو کسٹم آپریزمینٹ اہلکار نے کم سن مزدور بچے پر تشدد کرکے ان کی ناک کو زخمیوں دیا جس سے خون بہنے لگا ۔

بچہ سگریٹ کاٹن افغانستان سے چند سوروپے اجرت کی غرض سے پاک افغان طورخم بارڈر کے راستے لا رہا تھا جس کو کسٹم اہلکار نے ان سے قبضے میں لیا۔

کسٹم حکام کا اس سلسلے میں موقف سامنے نہیں آیا ھے۔