ارشاد محسود /ودود محسود
سابقہ قبائلی اضلاع جنوبی وزیرستان اپر اور لوئر کی قومی اسمبلی کی مشترکہ نشست این اے 42 کیلئے 38 امیدواران نے کاغذات نامزدگی جمع کردیئے ہیں ۔
جنوبی وزیرستان اپر کی صوبائی نشست پی کے 109کےلئے 30 جبکہ جنوبی وزیرستان لوئر کی نشت پی کے 110 کےلئے کل 38 امیدواران میدان میں آگئے ہیں۔
کاغذات نامزدگی جمع کرنے کی آخری روز کے اختتام پر ریٹرنگ افسران کے دفاتر سے جاری فارم 31 کے مطابق این اے 42 جنوبی وزیرستان سےکل 38 امیدواروں نے 8 فروری 2024 کو منعقد ہونے والے عام انتخابات میںحصہ لینےکیلئے کاغذات نامزدگی جمع کئے ہیں .
امیدواروں میں عبد الواسع ، عبد المجید ،عابد حسین، عجب گل ،عالمزیب ،علی وزیر ،شیر خان، امان اللہ، انور خان، عارف زمان برکی، بادشاہی خان ،غالب خان، گل عظیم ، گل بدین گل، میر حافظ الامین اور حمید اللہ شامل ہیں .
اس کے علاوہ حضرت بلال ،مالک نور ،محمد عالم ،محمد علی، محمد اصغر ،محمد الیاس ،مولانا جمال الدین ،محمدریاض ،محمد صادق ،محمد طاہر، نقیب الرحمان، نصراللہ وزیر، صابر احمد، سعید انور ، سیف الرحمان، شیرپاؤ ایڈوکیٹ، سہیل ہارون، یارمحمد ، زبیر خان نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کئے ہیں.
جنوبی وزیرستان اپر کی صوبائی نشست پی کے 109 سے 30 امیدوارواران سامنے آئے ہیں جن سمیع اللہ خان ،سجیل عمر برکی، یار محمد ،دلاور خان ،شیر محمد ،شیر پاؤ ایڈوکیٹ، صابر احمد ،آصف خان، قیوم شیر، محمد ندیم عوام دوست، افسر خان ،عبد الواسع، وحید خان، احمد شیر، عالمزیب نے کاغذات نامزدگی جمع کردیئے ہیں.
اس کے علاو محمد ریاض ،محصول خان، سعید انور، حیات اللہ ،ملک نور حسین، رحمت شاہ ، محمد قذافی ، گل بدین، ناصر علی محسود ،صفدر حسین ، امین گل، اعصام الدین، پیر محمد خان، بلال خان اور سابق ایم پی اے مولانا حافظ اعصام الدین نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں.
اس طرح پی کے 110 سے کل 38 امیدوارن نے اپنے کاعذات نامزدگی جمع کرائے ہیں جن میں عالمگیر خان،صاحب خان ، خانزدہ، عمران اللہ ،سراج الدین،نصیر اللہ خان، نصراللہ خان، تاج محمد،عجب گل،محمد اقبال وزیری،محمد آیاز خان،انور خان،غلام رسول، اللہ داد خان،محمد لقمان اور نیک محمد شامل ہیں.
اس طرح صوبائی اسمبلی کی سیٹ کےلئے جنوبی وزیرستان لوئر سے عبدالحلیم،حافظ المین،لال مرجان،غلام حسن،غالب خان،ممتاز خلیل،حضرت بلال،سردار خان،گوہر خان، انور خان،محمد اصغر خان،محمد کاشف،ملک معراج الدین،اقبال محسود،غازی الرحمان،زبیر خان،ملک قیضر خان، شوکت اللہ،حضرت علی،خیال محمد وزیر،بختاور خان اور صلاح الدین نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کئے ہیں۔
واضح رہے کہ 2018 میں اںتخابات کے دوران جنوبی وزیرستان کی قومی اسمبلی کی دو سٹیں تھی ۔