آتش محسود
جنوبی وزیرستان اپر کی تحصیل مکین میں مارٹر گولہ گرنے سے 8 خواتین زخمی اور کئی لاپتہ ہوگئی ہیں.
مقامی زرائع کے مطابق مارٹر گرنے کا واقعہ آج صبح ساڑے 6 بجے کے قریب بازے کے علاقے میں پیش آیا جہاں لکڑیاں کاٹنے کی عرض سے نکلنے والی خواتین پر سیکیورٹی فورسز کی جانب سے فائر ہونے والا مارٹر گولہ گر گیا.
پشتون تحفظ مومنٹ (پی ٹی ایم) تحصیل سراروغہ کےکوارڈینٹر شیرزادہ نے میڈیاکو بتایا کہ گولہ گرنے سے 8 خواتین شدید زخمی ہوئی ہیں جنھیں مقامی ہسپتال میںطبی امداد فراہم کی جارہی ہےجبکہ متعدد خواتین لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے.
شیرزادہ کے مطابق خواتین گھروںسے لکڑیاں کاٹنے کی عرض سے نکلی تھی جن پرسیکیورٹی فورسز کی جانب سے فائر کیا جانے والا مارٹر کا گولہ گرا ہے.
تحصیل چیئرمین سروکئی شاہ فیصل غازی نے بھی واقعے کی تصدیق کی ہےتاہم ان کے بقول سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 4 خواتین زخمی ہوئی ہیں.
سوشل میڈیا پر جاری بیان میںشاہ فیصل غازی کا کہنا تھاکہ پہاڑوں سے لکڑیاں اکھٹا کرنے والی خواتین کو نشانہ بنایا گیا ہے.