جنوبی وزیرستان اپر کے تھانہ لدھا کے ایس ایچ او مبینہ طور پر لاپتہ ہوگئے ہیں جس کے خلاف پولیس آج (بروزبدھ) سے کام چھوڑ ہڑتال کا اعلان کردیا ہے.
پولیس ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان اپر کے تھانہ لدھا کے ایس ایچ او فرحان محسود کو گزشتہ روز سکاوٹس فورس حکام کی جانب سے سکاوٹس کیمپ وانا میں میٹنگ کی کال موصول ہوئی تھی جس میں شرکت کیلئے ایس ایچ او فرحان محسود گزشتہ روز وانا سکاوٹس کیمپ گئے تھے لیکن 24 گھنٹے سے زیادہ کا وقت روز گزرنے کے باوجود ایس ایچ او فرحان محسود واپس پولیس اسٹیشن لدھا نہیں پہنچے.
ایس ا یچ او لدھا کے لاپتہ ہونے پر اپر وزیرستان پولیس فورس کا ایک ہنگامی اجلاس پولیٹیکل کمپاونڈ ٹانک میں منعقد ہواجس میں فرحان محسود کے لاپتہ ہونے پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا.
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کل سے اپر وزیرستان کے تمام تھانوں اور روزنامچے بند کئے جائیںگے اور تمام فورس کو ضٌلع ٹانک میںپولیس لائن میںحاضر ہونے کی تاکید کی گئی .
اس ضمن میں پولیس فورس نے باقاعدہ طور پر اپنے واٹسپ گروپوں میں وائس میسج بھی جاری کردیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ہمیںمعلوم ہےایس ایچ او لدھا کس کے پاس ہے لہذہ سب اہلکار اپنی ڈیوٹی دینے سے گریز کریں.