انسداد دہشت گردی عدالت بنوں نے ممبر قومی اسمبلی اور پشتون تحفظ موومنٹ(پی ٹی ایم) کے سرکردہ رہنما علی وزیر کی دو نوں مقدمات میں ضمانت منظور کرلی.
علی وزیر کے دیرینہ ساتھی بادشاہ پاشتین بتایا کہ عدالت نےدونوںکیسز میں علی وزیر کی ضمانت منظور کرلی ہے ،عدالت نے ایک کیس میں 2 لاکھ مچلکے جبکہ دوسرے کیس میں80 ہزار مچلکے جمع کرنے کا حکم دیا ہے.
واضحرہے کہ علی وزیر کو 19 مئی کو شمالی وزیرستان میںاس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب وہ میرانشاہ سے رزمک جارہے تھے.
قبل ازیں، 14 جون کو بروز منگل پشاور ہائی کورٹ نے رکن قومی اسمبلی اور پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے رہنما علی وزیر کی 45 دن کی حفاظتی ضمانت منظور کی تھی۔
جسٹس اعجاز انور اور جسٹس سید ایم عتیق شاہ پر مشتمل بنچ نے یہ حکم علی وزیر کی جانب سے دائر درخواست پر جاری کیا تھا جس میں حکومت کو ان کے خلاف درج مقدمات کی تعداد سے آگاہ کرنے اور حفاظتی ضمانت دینے کی ہدایت کی درخواست کی گئی تھی۔