ٹانک،گرہ پتھر سے لڑکی اغواء،اغواءکاروں کی فائرنگ سے والد جاں بحق ،والدہ شدید زخمی

جلال محسود

ضلع ٹانک کے علاقے گرہ پتھر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ اس کی بیوی شدید زخمی ہوگئی ،حملہ آوروں نے مقتول کی بیٹی کو بھی اغواء کرلیا۔

29 مئی کوڈیرہ اسماعیل خان میں ایک خاندان نے احتجاجی مظاہرہ کیا تھا اور موقف اختیار کیا تھا کہ ان کی بہو کو نامعلوم افراد اغواء کرکے لئے گئے ہیں.

نامعلوم افراد کی جانب سے رابیعہ بی بی نامی لڑکی کی اغوائیگی کی اطلاع ملنے پرپولیس نے مغوی لڑکی رابیعہ بی بی دختر اکبر اللہ قوم وزیر کو لڑکی کے والد اکبر اللہ کے گھر گرہ پتھر ضلع ٹانک سے بازیاب کرالیاتھا ۔

مغوی لڑکی نے پولیس کو بتلایا کہ میں اپنی مرضی سے والد کے گھر پر آئی ہوں ، مجھے کسی نے اغواء نہیں کیا ،جس کے بعد پولیس نے عدالت کے حکم پر بازیاب ہونیوالی لڑکی کو شیلڑ ہوم پہنچا دیا تھا.

گزشتہ رات نامعلوم افراد لڑکی کے گھر میں گھس گئے اور اندھا دھند فائرنگ کردی جس میں‌لڑکی کے والد اکبر اللہ جاں‌بحق جبکہ ان کی والدہ شدید زخمی ہوگئی .

حملہ آور رابیعہ کو بھی اپنے ساتھ اغواء کرکے لے گئے .