جنوبی وزیرستان لوئر کے علاقے سپین میں مقامی جرگے نے ایف آئی آر درج کرنے پر ایس ایچ اوپر 3 لاکھ جرمانہ عائد کردیا.
مقامی زرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان لوئر کے ایس ایچ اوتھانہ سپین سیف اللہ نے متنازعہ علاقہ کرکڑا میں گھر بنانے پر سیف اللہ نامی شخص پر ایف آئی درج کیاتھا جس پر احمد زئی وزیر کے زیلی شاخ زلی خیل نے جرگہ منعقد کیا.
جرگہ مشران کے مطابق پولیس آفیسر نے قبائلی روایات کی پاسداری نہیں کی،چونکہ وہ مقامی ہیں اسلئے ان پر 3 لاکھ جرمانہ عائد کیا گیاہے.
قبل ازیں جرگے نے ایس ایچ او کے گھر کو مسمار کرنے کا بھی عندیہ دیا تھا لیکن بعد میں گھر مسمار کرنے کا فیصلہ واپس لیتے ہوئے صرف جرمانہ عائد کردیا۔
دوسری جانب وانا سیاسی اتحاد اور وزیرستان وانا اولسی پاسون نےضلعی انتظامیہ،ڈی پی او ضلع ساؤتھ وزیرستان لوئر ، آر پی او ڈیرہ ڈویژن اور آئی جی خیبرپختونخوا سے زلی خیل قبائل کو کسی غیر قانونی کام سے روکنے اور انہیں بات چیت کی میز پر لانے اور غیر قانونی فیصلہ واپس کرنے میں کردار ادا کرنے کامطالبہ کیاہے.
ایس ایچ او تھانہ اسپین سے موقف لیا گیا تو انہوں نے اس تمام واقعے کی تصدیق کی اور کہا کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شبیر مروت کو اس معاملے سے آگاہ کر چکا ہوں اور پولیس ڈیپارٹمنٹ اس کیس پر خصوصی نظر رکھے ہوئے ہیں.
ان کا مزید کہنا تھا کہ بغیر کسی دباؤکے قانونی کاروائیاں جاری رہیں گی۔
واضح رہےکہ ماضی میں کمیٹی کے خلاف بولنے پر عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما آیاز وزیر کے گھرکی مسماری اور بعد ازاں جرمانے کا اعلان بھی متعلقہ کمیٹی نے کیا تھا.