کوہاٹ کے قبائلی علاقے درہ آدم خیل میں دو اقوام میں تصادم کے نتیجےمیں 14 افراد جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہو گئے ہیں۔
پولیس کے مطابق جھگڑا سنی خیل قوم اور زرغون خیل قوم کے درمیان ہوا،دونوں اقوام کے مابین کوئلے کی کان کا تنازع کافی عرصے سے چل رہا تھا،دونوں اقوام کے مابین جرگے بھی ہو رہے تھے۔
پولیس کے مطابق واقعہ میں شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران 14 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں اور 5 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں اور لاشوں کو مقامی اور پشاور کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
حالات کشیدہ ہونے کے بعد پولیس نے علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا ہے اور واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔