جنوبی وزیرستان اپر میں بجلی کے طویل بریک ڈاؤن کی وجہ سے ڈیجیٹل مردم شماری خطرے میں پڑ گئی ہے،انتظامیہ نے ٹیسکوحکام کو خط لکھ دیا۔
ڈپٹی کمشنر اپر جنوبی وزیرستان کی جانب سے ٹیسکو حکام کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے گذشتہ دو دنوں سے بجلی کا طویل بریک ڈاؤن ہے جس کی وجہ سےڈیجیٹل مردم شماری کرنے والے سٹاف کو مردم شماری کےلئے استعمال ہونے والے الات کی چارجنگ میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے۔
خط میں حکام سے درخواست کیا گیا ہے کہ وہ ضلع میں کم از کم دن میں دو دفعہ تک بجلی کی سپلائی ممکن بنائیں تاکہ اس قومی فریضے کو بغیر کسی رکاوٹ کے پایہ تکمیل تک پہنچایا جاسکے۔
واضح رہے کہ پور ے ملک کی طرح قبائلی اضلاع میں بھی پہلی ڈیجیٹل مردم شماری کا آغاز یکم مارچ کیا گیاہے۔