خیبر پختونخوا :زلزلے کے جھٹکے،لوگوں میں شدید خوف وہراس پھیل گیا

خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔لوگوں میں شدید خوف وہراس پھیل گیا۔

امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی ہے۔

زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز افغانستان کے شہر اسمار سے 29 کلو میٹر دور تھا۔

اس زلزلے کی گہرائی 94 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔