انقلاب برپا ہوتے دیکھ رہا ہوں ،عمران خان

مریدکے:چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ 6 ماہ میں ملک میں انقلاب برپا ہوتے دیکھ رہا ہوں۔

سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر جاری کردہ اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ جی ٹی روڈ پر ہمارے مارچ کے ساتھ لوگوں کا سمندر ہے۔عمران خان نے کہا ہے کہ سوال صرف یہ ہے کہ کیا یہ انقلاب بذریعہ بیلٹ باکس ہوگا یا خونریزی کے ذریعے؟

واضح رہے کہ خان صاحب کا لانگ مارچ جانبِ منزل رواں دواں ہے جس سے سیاسی منظر نامے میں خوب ہلچل ہے۔دوسری جانب فوج کے ترجمانوں کے بیانات بھی موضوعِ گفتگو بنے ہوئے ہیں۔