عالمی شہرت یافتہ اداکارہ اور اقوام متحدہ کے ارادہ برائے پناہ گزین کی خصوصی سفیر انجلینا جولی سیلاب متاثرین سے ملاقات اور صورتِ حال کا جائزہ لینے پاکستان پہنچ گئیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق انجلینا جولی سندھ کے ضلع دادو پہنچ گئیں جہاں انہوں نے سیلاب متاثرین سے ملاقات کی۔ اداکارہ نے ہیلی کاپٹر میں دادو کا جائزہ لیا۔
انجلینا جولی نے کشتی میں سوار ہوکر بھی سیلابی صورتِ حال کا جائزہ لیا۔ انہوں نے متاثرہ خواتین سے ان کی ضروریات اور مستقبل میں مصائب روکنے کے اقدامات کا جائزہ لیا۔
انجلینا جولی اقوام متحدہ کے ارادہ برائے پناہ گزین کی خصوصی سفیر ہیں۔
واضح رہے کہ انجلینا جولی اس سے قبل 2010 کے سیلاب اور 2005 کے زلزلے کے متاثرین سے ملاقات کے لیے پاکستان آ چکی ہیں۔
Load/Hide Comments