باجوڑ کی تحصیل خار میں بجلی کے کھمبے کی تنصیب پر دو فریقین کے درمیان پیدا ہونے والا تنازعہ تصادم میں تبدیل ہوگیا جس کے نتیجے میں 13 افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق علاقہ ڈاگ قلعہ میں دوفریقین کے درمیان زبانی تکرار کے بعد تصادم ہوا جس میں ایک فریق کے 9 جبکہ دوسرے فریق کے 4 افراد زخمی ہوئے۔
واقعے کے فوراً بعد تمام زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال خار منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں فریقین کے ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے واقعے کی باقاعدہ تحقیقات شروع کر دی ہیں۔








