شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل کے علاقے ممی روغہ (منظر خیل) میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے باپ اور بیٹاجاں بحق ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق ٹارگٹ کلنگ کے اس واقعے میں راحم جان نامی شخص اور ان کا بیٹا وقار موقع پر ہی جاں بحق ہو گئےجبکہ ان کا ایک کم سن پوتا شدید زخمی ہو گیا ہے جسے فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
مقامی افراد کے مطابق راحم جان کا تعلق ایک انتہائی غریب اور سادہ گھرانے سے تھا اور ان کا کسی تنازع سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ پولیس نے حملے میں ملوث ملزمان کی تلاش شروع کر
دی ہے۔









