جنوبی وزیرستان اپر کی تحصیل لدھا کے علاقے میشتہ نظرخیل میں ایک مکان پر کواڈ کاپٹر (ڈرون) حملے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور دو کمسن بچے شدید زخمی ہو گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حملے میں زخمی ہونے والے دونوں کمسن بچوں کو تشویشناک حالت میں فوری طور پر ہیڈکوارٹر ہسپتال لدھا منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت محمد نواز نظرخیل کے نام سے ہوئی ہےجو پیشے کے اعتبار سے استاد تھے اور پی ٹی آئی ضلع ٹانک کے جنرل سیکرٹری شوکت آرمانی کے چچا تھے.
واقعے کےبعد علاقے میں سخت غم وغصہ پایا جارہاہے اور خبریں آرہی ہیں کہ مقامی لوگ لاش کےہمراہ سام مارکیٹ کے باہر دھرنے کی تیاریاں کررہے ہیں .








