لکی مروت: قیام امن کیلئے منعقدہ جرگے پرکواڈکاپٹر حملہ

خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت کےعلاقے خیروخیل پکہ میں جرگے پر کواڈ کاپٹرحملے میں 13 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق مقامی عمائدین پر اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ علاقے میں امن و امان کی صورتحال پر اہم مشاورت میں مصروف تھے۔

حملے کےبعد مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لکی مروت منتقل کیا۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق ہسپتال لائے گئے زخمیوں میں سے کئی افراد کی حالت تشویشناک ہے جنہیں ابتدائی طبی امداد کی فراہمی کے بعد بہتر علاج معالجے کے لیے بنوں ریفر کیاگیا۔

واقعے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن اور تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔