جنوبی وزیرستان،سیکیورٹی فورسز نےکالعدم تنظیم سےتعلق رکھنے والے دو افراد کےگھر مسمارکردیئے

جنوبی وزیرستان لوئر کی تحصیل وانا کے علاقے زیڑی نور میں سیکیورٹی فورسز نےدہشت گردی کے خلاف جاری مہم کے دوران ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور دیگر سنگین جرائم میں مطلوب مبینہ شرپسندوں فاتح اور زرقاوی کے گھروں کو مسمار کر دیا گیا ہے۔

سرکاری و سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ کارروائی قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مختلف مقدمات میں مطلوب عناصر کے خلاف عمل میں لائی گئی ہےجن پر معصوم شہریوں کے قتل اور دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام ہے جبکہ ان مکانات کو مبینہ طور پر سہولت کاری کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ علاقے میں پائیدار امن و امان کی بحالی کے لیے شرپسند عناصر کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں اور اس آپریشن کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔