وفاقی حکومت نے آئندہ ہفتے کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کی جانے والی اس کمی کا اطلاق آج رات 12بجے سے ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول کی قیمت 377.78 روپے سے کم ہو کر 373.78 روپے فی لیٹر کی سطح پر آ گئی ہے۔
اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں بھی 2 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 380.78 روپے سے گھٹ کر 378.78 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔








