خیبرپختونخوا کے صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم مینا خان آفریدی کو جرمنی روانگی کے دوران پشاور کے باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پرواز سے روک دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر محکمۂ اعلیٰ تعلیم کے ایک وفد کی قیادت کرتے ہوئے جرمنی کی معروف ‘ٹوبنگن یونیورسٹی’ (Tübingen University) کے سرکاری دورے پر جا رہے تھے کہ فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (FIA) کے حکام نے انہیں امیگریشن کے عمل کے دوران روک کر آف لوڈ کر دیا۔
صوبائی وزیر مینا خان آفریدی کا کہنا تھا کہ ان کے پاس بیرونِ ملک سفر کے لیے پشاور ہائی کورٹ کے واضح اور صریح احکامات موجود تھے اس کے باوجود ایف آئی اے حکام نے انہیں سفر کی اجازت نہیں دی جو کہ عدالتی احکامات کی خلاف ورزی ہے۔
ایئرپورٹ ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ ایف آئی اے حکام نے صوبائی وزیر کو جہاز میں سوار ہونے سے روکا جس کے بعد وہ ایئرپورٹ سے واپس روانہ ہو گئے۔








