جنوبی وزیرستان لوئر کی تحصیل برمل کے علاقے کالوشہ میں پالے چوک پر مسلح افراد اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان شدید فائرنگ اور راکٹوں کا تبادلہ ہوا ہےجس کے نتیجے میں ایک عام شہری زخمی ہو گیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والے شہری کی شناخت بلال کے نام سے ہوئی ہےجسے فوری طور پر علاج کے لیےڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال وانامنتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس کا علاج جاری ہے۔
سیکیورٹی حکام نے تاحال آج ہونے والی اس جھڑپ اور شہری کے زخمی ہونے کے واقعے پر بھی کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا ہے۔









