خیبر پختونخوا حکومت نے عیدالاضحیٰ کی مناسبت سے سرکاری ملازمین کو رواں ماہ کی تنخواہ 20مئی کو دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
صوبائی مشیرِ خزانہ مزمل اسلم کے مطابق وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی کی ہدایت پرسرکاری ملازمین کو تنخواہوں کا اجراء 20 مئی سے شروع کر دیا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ یہ اقدام اس لیے کیا گیا ہے تاکہ ملازمین عید کی تیاریاں اور قربانی کا بندوبست آسانی سے کر سکیں۔
واضح رہے کہ ملک میں ذی الحجہ کا چاند نظر آنے کے بعد عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی جائے گی جس کے پیشِ نظر حکومت نے ملازمین کو یہ بڑا ریلیف فراہم کیا ہے۔









