جنوبی وزیرستان اپر کے تھانہ سروکئی کے ایڈیشنل ایس ایچ او میر جان شاہ نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں زخمی ہو گئے ہیں۔
ضلعی پولیس سربراہ محمد ارشد کے مطابق یہ واقعہ مدینہ موڑ کے مقام پر اس وقت پیش آیا جب چھ سے سات مسلح افراد نے پولیس افسر کو نشانہ بنایا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ میر جان شاہ اپنی چھٹی مکمل کرنے کے بعد واپس ڈیوٹی پر جا رہے تھے کہ راستے میں گھات لگائے حملہ آوروں نے ان پر فائرنگ کر دی۔
حملے کے نتیجے میں ان کے ہاتھ اور کندھے میں گولیاں لگی ہیں اور انہیں فوری طبی امداد کے لیے 315 بریگیڈ آرمی ہسپتال سروکئی منتقل کر دیا گیا ہےجہاں طبی عملے کا کہنا ہے کہ ان کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔








