لکی مروت کے تھانہ تجوڑی کی حدود میں تجوڑی بازار کے قریب مسلح افراد نے ایک نجی سکول کے پرنسپل کو اغوا کر لیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے اسلحے کے زور پر پرنسپل برکت اللہ کو مین بازار تجوڑی سے اغوا کیا۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اغوا کار فیلڈر گاڑی میں سوار تھے انہوں نے برکت اللہ کو موٹرسائیکل سے اتار کر زبردستی گاڑی میں بٹھایا اور ان کی موٹرسائیکل بھی اپنے ساتھ لے گئے۔
پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کر کے مغوی کی بازیابی کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران لکی مروت میں بدامنی کے واقعات میں تیزی آئی ہے۔ہیں۔









