پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر دیا ہے، جس کا اطلاق یکم مئی 2026 سے ہو گا۔

وزارت توانائی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 19 روپے 39 پیسے فی لیٹر کا بڑا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 399 روپے 58 پیسے مقرر کر دی گئی ہے۔

اسی طرح پیٹرول کی قیمت میں بھی 6 روپے 51 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی قیمت 393 روپے 35 پیسے سے بڑھ کر 399 روپے 86 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

وزارتِ خزانہ کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں