جنوبی وزیرستان: سونے کی تلاش پر دو گروپوں میں تصادم، 3 افراد زخمی

جنوبی وزیرستان اپر کی تحصیل لدھا کے علاقے تنگڑائی میں زمین سے سونا نکالنے کے تنازع پر دو فریقین کے درمیان تصادم ہوا ہے جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق ہفتے کے روز ہونے والی تصادم میں زخمی ہونے والوں کی شناخت فردوس، گل بدین اور نظیر احمد کے ناموں سے ہوئی ہے جن کا تعلق تحصیل سروکئی سے ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال وانا منتقل کر دیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے .

اپنا تبصرہ بھیجیں