جنوبی وزیرستان لوئر،پیپلزپارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری اغوا

نورعلی وزیر
جنوبی وزیرستان لوئر کی تحصیل وانا کے علاقے غوا خوا سے پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری عمران مخلص کو نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا ہے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق عمران مخلص گھر جا رہے تھے کہ راستے میں مسلح افراد نے انہیں روک کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

پی پی پی کے ضلعی صدر امان اللہ نے اس بزدلانہ کارروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران مخلص علاقے میں ایک مثبت اور انتہائی متحرک سیاسی کردار کے حامل رہنما ہیں، ان کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔

انہوں نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ عمران مخلص کو فوری طور پر بازیاب کرایا جائے اور اس واقعے میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ ض

لعی صدر نے وارننگ دی ہے کہ اگر ان کے رہنما کو جلد بازیاب نہ کیا گیا تو پارٹی سخت لائحہ عمل اختیار کرنے پر مجبور ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں