بنوں میں نامعلوم افراد کی کارروائیاں، اسکول ٹیچر اور ڈرائیور اغوا

بنوں کے مختلف علاقوں میں مسلح افراد نے دو الگ الگ کارروائیوں کے دوران ایک سرکاری استاد اور گیس کمپنی کے ڈرائیور کو اغوا کر لیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق اغوا کا پہلا واقعہ تھانہ میریان کی حدود میں پیش آیا، جہاں شامدی کلہ سے ایک سرکاری اسکول کے ٹیچر کو نامعلوم مسلح افراد زبردستی اپنے ساتھ لے گئے۔

دوسری جانب تھانہ بکا خیل کی حدود سے ایک نجی گیس کمپنی کی گاڑی کے ڈرائیور کو بھی اسلحے کے زور پر اغوا کر لیا گیا۔

مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں واقعات کی ابتدائی رپورٹ درج کر لی گئی ہے اور مغویان کی بحفاظت بازیابی کے لیے مختلف ٹیمیں تشکیل دے کر تلاش کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں