شمالی وزیرستان،میر علی میں کل روزہ رکھنے کا اعلان

شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی میں حیدر خیل کمیٹی نے کل روزہ رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔

کمیٹی کے مطابق پانچ افراد کی شہادتوں کی بنیاد پر چاند نظر آنے کا فیصلہ کیا گیا، جس کے بعد کل پہلا روزہ رکھنے کا باقاعدہ اعلان کیا گیا۔

اس سلسلے میں مقامی مساجد میں اعلانات بھی کر دیے گئے ہیں اور شہریوں کو اطلاع دے دی گئی ہے۔

کمیٹی ارکان کا کہنا ہے کہ فیصلہ مقامی روایات اور شہادتوں کی روشنی میں کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں