حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن جس کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں نمایاں اضافہ جبکہ پیٹرول کی قیمت برقرار رکھی گئی ہے۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل 11 روپے 30 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 268 روپے 38 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
دوسری جانب پیٹرول کی قیمت 253 روپے 17 پیسے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے۔








