گورنمنٹ کامرس کالج میرانشاہ سے لاکھوں روپے مالیت کی اشیا چوری ہونے کا انکشاف

وہاب وزیر
شمالی وزیرستان کے گورنمنٹ کامرس کالج میرانشاہ کی نئی کمپیوٹر لیب سے چند ماہ قبل خریدے گئے کمپیوٹرز کی ہارڈ ڈسک اور دیگر آلات چوری ہوگئے ہیں۔

تحصیلدار میرانشاہ غنی وزیرنے ٹیکنیکل ٹیم کے ہمراہ لیب کا معائنہ کیاجس کے دوران معلوم ہوا کہ کسی نےکمپیوٹر سے ہارڈ ڈسک نکال لئے اور لیب میں دیگر قیمتی الات بھی موجود نہیں تھے.

انتظامیہ کی جانب سے جائے وقوعہ کا معائنہ کرنے پر لیب کے تالے اور کھڑکیاں یا دروازے کسی بھی قسم کے نقصان سے محفوظ پائے گئے۔

یہ بھی پڑھیں :‌پشاور میں ذاتی پسندیدہ نمبر پلیٹس کی نیلامی، وزیر 1 سب سے مہنگی فروخت

ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ واردات مکمل طور پر پہلے سے منصوبہ بندی شدہ معلوم ہوتی ہے اور اندرونی ہاتھ ملوث ہونے کا قوی امکان ہے۔

تحصیلدار نے کالج کے پرنسپل سے کوئی تسلی بخش جواب نہ ملنے پر تفصیلی رپورٹ ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر میرانشاہ کو ارسال کر دی ہے تاکہ ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں