نشتر ہال پشاور میں ذاتی پسند کی نمبر پلیٹس کی نیلامی کا انعقاد کیا گیا جس میں عوام کی جانب سے غیر معمولی دلچسپی دیکھنے میں آئی اور متعدد نمبر پلیٹس خطیر رقم میں فروخت ہوئیں۔
نیلامی کے دوران وزیر 1 نمبر پلیٹ سب سے زیادہ بولی کے ساتھ ایک کروڑ 50 لاکھ روپے میں فروخت ہو کر سرِفہرست رہی۔ اسی طرح آفریدی 1 نمبر پلیٹ پر ایک کروڑ 40 لاکھ 50 ہزار روپے کی بولی لگی، جسے پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے حاصل کیا۔
یہ بھی پڑھیں :جنوبی وزیرستان لوئر،تحصیل توئی خلہ میں افسوسناک واقعہ
خان 1 نمبر پلیٹ بھی نیلامی میں نمایاں رہی اور ایک کروڑ 11 لاکھ روپے میں فروخت ہوئی، یہ نمبر پلیٹ رکن صوبائی اسمبلی نیک محمد خان نے خریدی۔ پشاور 1 نمبر پلیٹ ایک کروڑ روپے میں فروخت ہوئی جبکہ ہری پور 1 نمبر پلیٹ 80 لاکھ روپے میں نیلام کی گئی۔
دیگر نمبر پلیٹس میں یوسفزئی 1 کو 49 لاکھ 20 ہزار روپے، درانی 1 کو 16 لاکھ 60 ہزار روپے میں فروخت کیا گیا۔ ملاکنڈ 1 نمبر پلیٹ ساڑھے 12 لاکھ جبکہ صوابی 1 نمبر پلیٹ 12 لاکھ روپے میں نیلام ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں :پاکستان کی بورڈ آف پیس میں شمولیت کے خلاف خیبرپختونخوا اسمبلی میں متفقہ قرارداد منظور
منتظمین کے مطابق ذاتی پسندیدہ نمبر پلیٹس کی مزید نیلامی آئندہ مرحلے میںای بڈنگ کے ذریعے کی جائے گی تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد کو شرکت کا موقع فراہم کیا جا سکے۔









