جنوبی وزیرستان لوئر کی تحصیل توئی خلہ کے زرمیلن علاقے سے تین روز قبل اغواء ہونے والے شخص کی لاش برآمد ہو گئی ہے۔
پولیس کے مطابق مقتول صدام نامی شخص کو مسلح افراد نے تین روز قبل اغواء کیا تھا اور نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا تھا۔
مقتول سلیمان خیل قبیلے سے تعلق رکھتا تھا۔
ڈی ایس پی اصغر علی شاہ نے تصدیق کی ہے کہ لاش کی برآمدگی کے بعد واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔









