بنوں میں دو افراد کی لاشیں برآمد

ضلع بنوں میں کچھ روقبل اغوا ہونے والے دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں.

پولیس کے مطابق بکاخیل سے تعلق رکھنے والے دو افراد بلور اور رفید اللہ کو چند روز قبل نامعلوم افراد نے اغوا کیا تھا۔ آج دونوں مقتولین کی لاشیں الگ الگ مقامات سے برآمد ہوئیں۔

پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا ہے جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

دوسری جانب بنوں میں ایک اور پولیس اہلکار کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا گیا۔

پولیس کے مطابق ایف آر پی کے کانسٹیبل ناظم خان ولد قاسم، سکنہ شادیو خاص، شام کے وقت ڈیوٹی کے بعد گھر جا رہے تھے کہ مغرب کی نماز کے بعد راستے میں دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ کر دی۔

فائرنگ کے نتیجے میں کانسٹیبل ناظم خان شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے۔ شہید پولیس اہلکار پولیس لائن نمبر 2 میں ایف آر پی کے ساتھ فرائض انجام دے رہے تھے۔

واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ اور تفتیشی کارروائی شروع کر دی ہے، جبکہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں