شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی متوقع نقل و حرکت کے پیشِ نظر ضلعی انتظامیہ نے ہفتے کے روز کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ شمالی وزیرستان کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق 10 جنوری 2026 بروز ہفتہ صبح 5 بجے سے شام 7 بجے تک پورے ضلع میں کرفیو نافذ رہے گا۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اس دوران سیکیورٹی فورسز کی نقل و حرکت متوقع ہے، جس کے باعث عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
انتظامیہ نے شہریوں سے کہا ہے کہ کرفیو کے اوقات میں تمام روزمرہ سرگرمیاں معطل رکھیں اور گھروں تک محدود رہیں۔
یہ بھی پڑھیں :جنوبی وزیرستان: وانا بازار میں بم دھماکہ،جے یو آئی رہنما زخمی
عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچا جا سکے۔
اعلامیے میں مزید واضح کیا گیا ہے کہ رات 10 بجے سے صبح 5 بجے تک عوام کی نقل و حرکت پر پہلے سے عائد پابندی بدستور برقرار رہے گی۔
شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلیں اور جاری احکامات پر سختی سے عمل کریں۔









