جنوبی وزیرستان کے لوئر وانا بازار میں جمعیت علماء اسلام کے مقامی رہنما بم دھماکے میں زخمی ہو گئے۔
مولاناسلطان کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ہسپتال ذرائع کے مطابق ان کی حالت تشویشناک ہے۔
جے یو آئی رہنما مولانا سلطان جامعہ اشرفیہ کے مہتمم ہیں اور وہ مدرسے سے گھر واپس جا رہے تھے کہ یہ واقعہ پیش آیا۔
پولیس کی بھاری نفری فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور دھماکے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :شمالی وزیرستان میں سرکاری دفاتر پر اچانک چھاپے، متعدد دفاتر میں افسران غائب
جنوبی وزیرستان میں جے یو آئی کے مقامی رہنماؤں پر فائرنگ اور بم حملوں کے واقعات اس سے قبل بھی پیش آچکے ہیں ۔ گذشتہ سال اگست میں جنوبی وزیرستان لوئر کی تحصیل برمل میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے مولانا ثناءاللہ جاں بحق ہوگئے تھے۔
اس سے قبل مارچ 2025 میں تحصیل برمل ہی کے علاقے اعظم ورسک میں مولانا عبدالعزیز مسجد میں ریمورٹ کنٹرول بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میںجمعیت علماء اسلام ف کے ضلعی امیر مولانا عبداللہ ندیم سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے تھے۔









