خیبرپختونخوا میں 20 اسسٹنٹ کمشنر ز سمیت47 افسران کے تقرری و تبادلے

پشاور:خیبرپختونخوا حکومت نے 20 اسسٹنٹ کمشنر ز سمیت47 افسران کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری کردئیے۔

تبدیل ہونے والے افسران میں گریڈ 21 کے ایک گریڈ18 کے 13 اور گریڈ 17 کے 33 افسران شامل ہیں ۔اس حوالے سے محکمہ اسٹبلشمنٹ خیبرپختونخوا نے باقاعدہ الگ الگ اعلامیے جاری کردیا۔

جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق گریڈ 18کے پی ایم ایس محمد عرفان عثمان کو ڈپٹی سیکرٹری کلائمیٹ چینج و ماحولیات، محمد فاروق کو ڈپٹی سیکرٹری محکمہ ابتدائی وثانوی تعلیم تعینات کیا گیاہے ۔

گریڈ 18 کے پی ایم ایس محمد اقبال کو ڈپٹی سیکرٹری گورنر سیکرٹریٹ، واجد علی خان کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر دیر لوئر، بصیر خان کو ڈپٹی سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن ،عمران ضیاءکو ڈائریکٹر ایڈمن پیرا لگایا گیاہے ۔

اسی طرح گریڈ 18 کے پی ایم ایس اکرام شاہ کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آر اینڈ ایچ آر دیر لوئر ، اشتیاق احمد کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آر اینڈ ایچ آر بونیر لگایا گیاہے ۔

اعلامیہ کے مطابق پی ایم ایس آفیسر شیررحمان کو ڈپٹی سیکرٹری محکمہ ابتدائی وثانوی تعلیم، حفیظ اللہ کے خدما ت ایجوکیشن مانیٹرنگ اتھارٹی کے حوالے کئے گئے ہیں ، وقاص احمد کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آر اینڈ ایچ آر چارسدہ، مہران خان کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آر اینڈ ایچ آر پشاور، عظمی مکرم کو اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

ایک اور اعلامیہ کے مطابق گریڈ 17 کے پی ایم ایس خولہ طارق کو اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ، نمرہ اویس کو اسسٹنٹ کمشنر مردان، زہرہ نور کو اسسٹنٹ کمشنرخوڈا خیل بونیر، تازین ظفر کو اسسٹنٹ کمشنر صدر پشاور،امان اللہ کو اسسٹنٹ کمشنر تنگی چارسدہ، جنید آفتاب کو اسسٹنٹ کمشنر غازی ہری پور، سکوارڈن لیڈر ریٹائرڈ صدام اختر کو اسسٹنٹ کمشنرچھوٹا لاہور صوابی، افراسیاب زبیر ہنڈل کو اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد، نعمان حفیظ کو اسسٹنٹ کمشنر دپر اپر، عثمان حمزہ کو سیکشن آفیسر فنانس تعینات کیاگیاہے ، عبدالقیوم کو اسٹبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

اس کے علاوہ محمد علی کو سیکشن آفیسر محمد ابتدائی وثانوی تعلیم، بلال ناصر کو اسسٹنٹ کمشنر دروش چترال ، اہتشام جاوید کی خدمات پی ڈی اے کے ڈسپوزل پر رکھے گئے ہیں ، علی رضا خان کو ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سوات مٹہ، ذیشان نجیب کو اسسٹنٹ کمشنرپشاو رسٹی، فرمان اللہ کو اسسٹنٹ ٹو کمشنر کوہاٹ ڈویژن تعینات کیا گیاہے ، ایمل خان کو اسسٹنٹ کمشنر کرک، وقاص الرحمان کو سیکشن آفیسر فنانس، عامر مصطفی کو اسسٹنٹ کمشنر آلائی بٹگرام، آفتاب عالم کو اسسٹنٹ کمشنر واڑی دیر، ذرک یار خان طورو کو سیکشن آفیسر اعلی تعلیم، شکیل احمد کو اسسٹنٹ کمشنر بانڈہ داؤد شاہ کرک، شوانہ حلیم کو اسسٹنٹ کمشنر بری کوٹ سوات اور محمد ثاقب کو سیکشن آفیسر فنانس ڈیپارٹمنٹ لگایا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں