جنوبی وزیرستان لوئر کی تحصیل برمل کے علاقے اعظم ورسک میں جمعیت علماء اسلام (ف) کے مقامی رہنما کے مسجد کےحجرے کے باہر دھماکہ ہوا ہے جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے.
دھماکے میں مولانا سخی مرجان اعظمی کے زخمی ہونے کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگی جس پر انہوں نے وضاحتی ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے کہاکہ دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہے.
پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے واقعے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔
تاحال دھماکے کی نوعیت اور ذمہ داروں کے بارے میں کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔








