خیبرپختونخوا کے نامزد وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کون ہیں؟

وحید اللہ

خیبرپختونخوا کے نامزد وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا تعلق ضلع خیبر سے ہے۔ وہ پی کے-70 سے پہلی مرتبہ رکن صوبائی اسمبلی بنے۔ سہیل آفریدی کافی عرصے تک انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے کے پی کے صدر رہے۔2011 میں سہیل آفریدی انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع پشاور کے صدر بنے، پھر 2014 میں انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے صوبائی صدر منتخب ہوئے۔

سہیل آفریدی نے خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کے یوتھ ونگ میں اہم ذمہ داریاں سنبھالی ہیں۔ وہ پی ٹی آئی کی مرکزی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن بھی رہے ہیں۔

سہیل آفریدی موجودہ حکومت میں وزیراعلیٰ کے معاونِ خصوصی برائے کمیونی کیشن اینڈ ورکس رہے۔ صوبائی کابینہ میں تبدیلی کے بعد سہیل آفریدی کو وزیر برائے ہائر ایجوکیشن بنایا گیا۔

سہیل آفریدی کو بطور وزیراعلیٰ کن چیلنجز کا سامنا کرنا پڑے گا؟

تحریک انصاف کے اندر علی امین گنڈاپور کی قیادت پر پہلے ہی اختلافات سامنے آ چکے ہیں۔سہیل آفریدی کو پارٹی کے مختلف گروپوں کو متحد رکھنا اور قیادت پر اعتماد بحال کرنا ہوگا۔اپوزیشن جماعتیں (خصوصاً جماعت اسلامی، اے این پی، جے یو آئی (ف) اور مسلم لیگ (ن)) انہیں ایک کمزور وزیراعلیٰ کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کریں گی۔

یاد رہے کہ عمران خان نے علی امین گنڈاپور کو خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ کے عہدے سے ہٹا کر سہیل آفریدی کو نیا وزیراعلیٰ نامزد کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں