امن و امان کی صورتحال پر محسود قبائل کا گرینڈ جرگہ طلب

جنوبی وزیرستان اپر کے سیاسی اتحاد کا ایک اہم اجلاس ٹانک میں منعقد ہوا۔اجلاس کی صدارت سیاسی اتحاد کے صدر اور سابق سینیٹر مولانا صالح شاہ نے کی۔

اجلاس کے اختتام پر سیاسی اتحاد کی کابینہ کے ممبران نے محسود پریس کلب کے کیمپ آفس ٹانک میں ایک پریس کانفرنس کی۔

پریس کانفرنس میں مولانا صالح شاہ نے اعلان کیا کہ 14 اکتوبر 2025 کو امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے قومی جرگہ ٹانک پولیٹیکل کمپاؤنڈ میں منعقد ہوگا۔

سینیٹر صالح شاہ نے مزید کہا کہ اس جرگہ میں خصوصی طور پر مکانات مسمار کیے جانے کے واقعات اور آئے روز کرفیو کے نفاذ سمیت دیگر اہم مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوگی۔

انہوں نے سینیٹر دوست محمد،ایم این اے زبیرخان وزیر اور ایم پی اے آصف خان محسودسمیت قومی مشران سے اپیل کی کہ وہ اس قومی گرینڈ جرگہ میں متفقہ طور پر بھرپور شرکت کریں ۔جرگہ میں مستقبل کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں