ضلع خیبر کی تحصیل جمرود میں ایک نجی اسکول میں کھلونا بم پھٹنے سے چار طلبہ زخمی ہو گئے۔
سکول انتظامیہ کے مطابق چہارم جماعت کے ایک طالب علم کو ایک کھلونا بم راستے سے ملا تھا جو وہ کھیل کےلیے اسکول لے آیا۔
سکول کے پرنسپل نے بتایا کہ طالب علم نے دورانِ کھیل کھلونا بم زمین پر مارا جس سے اچانک دھماکا ہوا۔
حادثے میں چار بچے معمولی زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
پرنسپل کے مطابق تمام زخمی طلبہ کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد گھر بھیج دیا گیا ہے اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
ایس ایچ او جمرود نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پولیس جائے وقوعہ کا معائنہ کر رہی ہے اور کھلونا بم کے ماخذ کی تحقیقات جاری ہیں۔