جنوبی وزیرستان لوئر: انگور اڈہ بارڈر دو سال بعد تجارتی سرگرمیوں کے لیے کھول دیا گیا

ضلع جنوبی وزیرستان لوئر کا پاک افغان سرحد پر واقع انگور اڈہ گیٹ دو سال کی بندش کے بعد آج باضابطہ طور پر تجارتی سرگرمیوں کے لیے کھول دیا گیا۔

افتتاحی تقریب میں جنوبی وزیرستان اپر اور لوئر سےتحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی زبیر وزیر ،ڈپٹی کمانڈر خمرانگ بریگیڈ عمران،ڈہٹی کمشنر ساوتھ وزیرستان لوئر مسرت زمان نے شرکت کی۔

تاجر رہنما،سیاسی ورکرز ،سکول کے طلبہ، علما کرام اور قبائلی عمائدین کی بڑی تعداد بھی تقریب میں شریک ہوئی۔

زبیر وزیر نے افتتاح تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بارڈر کے دوبارہ کھلنے سے وزیرستان میں بے روزگاری کم ہوگی اور قومی معیشت کو سہارا ملے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے دروازے کھلیں گے اور تجارتی سرگرمیوں سے قومی خزانے کو فائدہ پہنچے گا۔

وزیرستان چیمبر آف کامرس کے صدر سیف الرحمن نے بتایا کہ دو سال سے کاروبار مکمل طور پر جمود کا شکار تھاتاہم اب انگور اڈہ بارڈر کے کھلنے کے بعد تجارتی سرگرمیاں دوبارہ شروع ہوگئی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیرستان کے مشہور چلغوزے، تازہ پھل اور خشک میوہ جات اب آسانی سے دنیا بھر میں برآمد کئے جا سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں :‌خیبرپختونخوا کابینہ کے دو وزراء اپنے عہدوں سے مستعفی ہوگئے

اپنا تبصرہ بھیجیں