شمالی وزیرستان: “رزمک رنگونہ” فیسٹیول کے نام پر کروڑوں روپے کی مشکوک خردبرد، انکوائری شروع

شمالی وزیرستان کے سیاحتی مقام رزمک میں “رزمک رنگونہ” نامی دو روزہ ثقافتی میلے کا انعقاد کیا گیا، تاہم اس میں صرف چند کھیلوں کے مقابلے اور دو مقامی گلوکار (سلطان سرحدی و جاوید محسود) شامل تھے۔

ذرائع کے مطابق، “محکمہ اسپورٹس” کا حوالہ دے کر ایک ایسے شخص نے تقریباً ایک کروڑ 30 لاکھ روپے نکلوائے جو خود کو قومی ضلعی اسپورٹس آفیسر ظاہر کرتا ہے، جبکہ حقیقت میں اس عہدے پر نوراللہ فائز ہیں۔ نوراللہ نے اس پورے معاملے سے لاعلمی کا اظہار کیا۔

ڈپٹی کمشنر یوسف کریم کنڈی نے بتایا کہ اسسٹنٹ کمشنر کی نگرانی میں ابتدائی انکوائری کی جا چکی ہے اور سیکریٹری ہاوسنگ اینڈ یوتھ افیئرز اور سیکریٹری ٹورازم کو اس حوالے سے خطوط ارسال کیے جا چکے ہیں تاکہ ملوث عناصر کے خلاف قانونی کاروائی کی جا سکے۔

علاقے کی معزز شخصیات نے شفاف اور مؤثر تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے تاکہ اس غیر قانونی عمل کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں