پشتون قومی جرگہ کے رہنما ملک نصیر احمد کوکی خیل رہا ہوگئے۔
ان کی رہائی کی خبر پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور پشتین نے اپنے فیس بک پوسٹ بتائی۔ انہوں نے ملک نصیر کی رہائی پر خوشی کا اظہار کیا ۔
دوسری جانب سوشل میڈیا پر جاری تصویروں میں ملک نصیر کوکی خیل کے ہمراہ سابق سینیٹر الحاج تاج محمد آفریدی بھی موجود ہیں ۔ بتایا جاتا ہے کہ مسلم لیگ ن کےرہنما اور سابق ایم این اے شاہ جی گل آفریدی اور ان کے بھائی تاج محمد آفریدی نہیں رہائی میں کردار ادا کیا ہے۔
نصیر احمد کوکی خیل کو گذشتہ سال 24دسمبر کو جمرود پولیس نے گرفتار کیا تھا . ان پر12مقدمات درج تھے.
ملک نصیر کوکی خیل کی جمرود آمدپر مٹھائیاں تقسیم کی گئی .
واضح رہے کہ ملک نصیر کوکی خیل کی رہائی کیلئے ضلع خیبرسمیت مختلف علاقوں میں متعدد احتجاجی مظاہرے کئے گئے .