شانگلہ کے علاقے بشام میں خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی چینی شہریوں کی گاڑی سے ٹکرادی جس کے نتیجے میں 5 چینی شہریوںسمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے.
دھماکے کے نتیجے میں چینی باشندوں کی گاڑی نیچے گہری کھائی میں جاگری اور اس میں آگ لگ گئی۔
ڈی آئی جی ملاکنڈ کے مطابق غیر ملکیوں کی گاڑی اسلام آباد سے کوہستان آرہی تھی۔
بعض اطلاعات کے مطابق کار میں سوار چینی باشندے داسو ہائیڈرو پاور پروجیکٹ پر کام کرتے تھے اور داسو جارہے تھے۔’
جاں بحق افراد میں گاڑی کا ڈرائیور بھی شامل ہے۔ پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ کی طرف روانہ کر دی گئی ہے۔