کابل:افغان دارالحکومت کابل میں سیکیورٹی فورسز نے جانب سے آپریشن کیا گیا جس میں داعش کے 6 جنگجو مارے گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کابل میں سیکیورٹی فورسز نے گزشتہ رات داعش کے خلاف آپریشن کیا تھا، ہلاک داعش جنگجو گزشتہ ہفتوں میں کابل میں دو بڑے حملوں میں ملوث تھے۔طالبان حکام کا کہنا ہے کہ داعش کے خلاف آپریشن میں سیکیورٹی فورسز کا ایک اہلکار بھی ہلاک ہوا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کابل میں 30 ستمبر کو کاج انسٹیٹیوٹ پر حملے میں 53 افراد ہلاک ہوئے تھے۔اس کے علاوہ کابل میں 23 ستمبر کو وزیر اکبر خان مسجد پر حملے میں 7 افراد جاں بحق اور 40 زخمی ہوئے تھے۔