اسلام آباد:وزارت تجارت نے افغانستان سے درآمدات کی مدت میں 45 یوم کی توسیع کردی ہے جو 31دسمبر 2022 کو ختم ہوگئی تھی۔
وزارت تجارت سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق افغانستان کے ساتھ کی جانے والی بارٹر ٹریڈ کا ایک میکانزم تیار کیا جارہا ہے اور اس میکینزم کی تیاری میں ابھی کچھ وقت درکار ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق نئے نظام کی تیاری تک افغانستان کے ساتھ ہونے والی درآمدات پاکستانی روپے میں کرنے کے لئے 45یوم کے اضافے کے ساتھ 14فروری 2023 تک توسیع دیدی گئی ہے تاہم اب افغانستان کے ساتھ کی جانے والی درآمدات پر الیکٹرانک امپورٹ فارم (آئی فارم) کی چھوٹ میں اضافہ کردیا گیا ہے۔